آخر الأخبار

جاري التحميل ...

تحقیق کرلیا کریں.

تحقیق کرلیا کریں.    
حضرت ابن مبارکؒ جلیل القدر ہستی ہیں۔ حدیث کے بہت بڑے امام، بلکہ امام بخاریؒ جیسے محدث کے استاذ اور امام ابوحنیفہؒ جیسے فقیہہ کے شاگرد۔ ان کے پاس ایک ایسا غلام تھا، جس سے آپ نے یہ معاملہ طے کیا کہ اگر تم محنت مزدوری کر کے اتنی رقم مجھے دے دو تو میں تم کو آزاد کردوں گا۔ ایسے غلام کو اصطلاح میں ’’مکاتب‘‘ کہا جاتا ہے۔
ایک دن کسی نے آپ سے کہہ دیا کہ آپ کا غلام تازہ قبروں سے کفن چرا کر اور بازار میں فروخت کر کے آپ کی رقم ادا کرتا ہے۔ یہ سن کر آپ کو بے حد ملال ہوا۔ لیکن آپ نے خود اس الزام کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک رات چپکے سے غلام کے پیچھے پیچھے قبرستان میں جا پہنچے۔ قبرستان میں پہنچ کر غلام نے ایک قبر کھودی اور نماز میں مشغول ہوگیا اور جب آپ نے قریب سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ ٹاٹ کے کپڑے پہنے اور اپنے گلے میں طوق پہنے ہوئے گریہ وزاری کر رہا ہے۔ آپ یہ دیکھ کر اپنے آپ میں رو پڑے۔ آپ نے پوری رات باہر اور غلام نے قبر میں عبادت کرنے میں گزار دی۔ پھر صبح کو غلام نے قبر کو بند کیا اور فجر کی نماز مسجد میں جا کر ادا کی اور یہ دعا کرتا رہا: خدایا! اب رات گزر چکی ہے اور میرا آقا اب رقم طلب کرے گا، لہٰذا اپنے کرم سے تو ہی کچھ انتظام فرما دے۔‘‘ اس دعا کے بعد ایک نور نمودار ہوا اور اس نے درہم کی شکل اختیار کرلی۔ 
حضرت ابن مبارکؒ یہ واقعہ دیکھ کر غلام کے قدموں میں گر پڑے اور فرمایا ’’کاش تو آقا اور میں غلام ہوتا۔‘‘ یہ جملہ سن کر غلام نے پھر دُعا کی ’’خدایا! اب میرا راز فاش ہوگیا ہے، اس لیے اب مجھے دنیا سے اُٹھالے۔‘‘ اتنا کہنے کے ساتھ ہی غلام نے آپ کی آغوش میں دم توڑ دیا۔
غور کیجئے ذرا، وہ غلام کتنا بڑا ولی کامل تھا۔ مگر لوگوں نے بلاتحقیق اس پر کفن چور ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ اس لئے لوگوں کی باتوں میں آنے کے بجائے ہر معاملے کی خود تحقیق کرنی چاہئے اور اگر کسی وجہ سے تحقیق نہیں کرسکتے تو سنی سنائی باتوں پر کسی کے خلاف لب کشائی نہیں کرنی چاہئے۔
حضرت سفیان ثوریؒ نے حضرت حاتمؒ سے فرمایا ’’میں تمہیں اُن چار چیزوں سے آگاہ کرتا ہوں۔ جن کو عوام نے غفلت کی بنا پر فراموش کر دیا۔ اول یہ کہ لوگوں پر اتہام لگا کر ان کو برا بھلا کہنا۔ یہ احکام خداوندی سے غافل بنا دیتا ہے۔‘‘ دوم کسی مومن کے عروج پر حسد کرنا۔ یہ ناشکری کا پیش خیمہ ہے۔ سوم ناجائز دولت جمع کرنے سے انسان آخرت کو بھول جاتا ہے۔ چہارم خداوند تعالیٰ کی وعید پر خوفزدہ نہ ہونے اور ان وعدوں پر اظہارِ مایوسی کرنے سے کفر عائد ہو جاتا ہے اور یہ سب چیزیں انتہائی بری ہیں۔ (اللہ والوں کے قصے۔ مولف: نصیر الدین حیدر)

مصنف کے بارے میں

MARWAT TECHS Hi Greetings! thanks for reaching here, We are so delighted to welcome you on board. Your intelligence and energy make you an asset to your family and love ones.

التعليقات


ہمیں بلائیں

اگر آپ کو ہمارے بلاگ کا مواد پسند ہے تو ، ہم رابطے میں رہنے کی امید کرتے ہیں ، صرف بلاگ ایکسپریس میل کو سبسکرائب کرنے کے لئے اپنا ای میل درج کریں تاکہ آپ کو نیا بلاگ پہلی بار موصول ہوگا ، اور آپ اگلے بٹن پر کلک کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ...

Featured post

تحقیق کرلیا کریں.

Translate

Popular posts

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

تمام حقوق محفوظ ہیں

سنہری بات